پولیس نے لاہور ڈیفنس فیز 6 میں سکیورٹی گارڈ پر تشدد کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے 2 ایس ایم جی ، 2 پستول ،29 میگزین اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ میں ملوث 3 دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔سکیورٹی گارڈ پر تشدد کا مرکزی ملزم احمد میو نامی شخص ہے ، مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائیگا۔