بی جے پی کے مردہ قرار دیئے گئے رہنما اپنی آخری رسومات کی تیاری کے دوران زندگہ ہوگئے ۔بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔مہیش بگھیل آگرہ کے ہسپتال میں زیر علاج تھے طبیعت بگڑ جانے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدی کی تھی ۔مہیش بگھیل کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بی جے پی رہنما کو مردہ قرار دیتے ہوئے انہیں گھر منتقل کرنے کا کہہ دیا تھا۔ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایت ملنے پر ہم بھائی کو گھر لے آئے اور ان کی آخری رسومات کی تیاری شروع کردی ۔مہیش بگھیل کے بھائی نے بتایا کہ آخری رسومات سے کچھ دیر قبل مہیش کی جانب سے حرکت کی گئی ، جب قریب سے دیکھا توانہوں نے آنکھیں کھولی ہوئی تھیں۔
Leave a Comment