لاہور:صوبائی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں تعینات سپیشل برانچ کے اہلکار بھی شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار میں مصروف دکھائی دینے لگے۔ڈیفنس بی کے علاقے میں شہری اور غیر ملکی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور غیر قانونی حراست میں رکھنے پر سپیشل برانچ کے اہلکار سمیت تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیا۔رات گئے تینوں کو تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھام تھانوں میں سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سپیشل برانچ کو بجھواتے ہیں۔گزشتہ روز اسرار نامی ڈرائیور غیر ملکی ٹرینر کیون کے ہمراہ ڈیفنس کے علاقہ سے گزر رہا تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے انہیں روک لیا اور تلاش شروع کردی۔اس دوران ایک ملزم ڈرائیور کو گلی میں لے جاکر اسلحہ کے زور پر دھمکاتا رہا جبکہ دیگر تین نے گاڑی کی تلاشی شروع کردی۔ملزمان نے اس دوران غیر ملکی کیون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر اسلحہ تان لیا۔ڈرائیور کے مطابق چار میں ایک ملزم پولیس یونیفارم میں تھا اس دوران ملزمان نے غیر ملکی شہری کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کہ جو کہ ڈرائیور نے ناکام بنادی۔بعد ازاں چار ملزمان اپنی موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔
Leave a Comment