وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قیام امن کی ہماری خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے ۔پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی میں گریجوکیشن تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی ۔پاسنگ آ¾وٹ پریڈ کی تقریب میں دیگر سیاسی و عسکری حکام بھی شریک ہوئے اس موقع پر وزیراعظم نے گارڈ آف آنرز کا معائنہ بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاس آﺅٹ ہونیوالے تمام کیڈٹس اور ان والدین کو دل سے مبارکباد پیش کرتاہوں ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے کس بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاک فضائیہ دنیا بھر میں نمایاں ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہیں گی پاس آﺅٹ ہونیوالے کیڈٹس ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں ۔
قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، وزیراعظم

قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، وزیراعظم