دنیا

قاسم سلیمانی کی برسی ، دھماکوں پر امریکی موقف سامنے آگیا

قاسم سلیمانی کی برسی ، دھماکوں پر امریکی موقف سامنے آگیا

قاسم سلیمانی کی برسی ، دھماکوں پر امریکی موقف سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں گزشتہ ماہ جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ہونے والے دھماکوں پر امریکی موقف کھل کر سامنے آیا۔امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کو دہشت گردی کے خطرے سے پیشگی خبردار کر دیا تھا۔اہلکار کے مطابق امریکا نے نجی ذرائع سے ایران کو دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی حکومت نے انتباہ کی ایک دیرینہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں میں معصوم جانوں کو بچانے کے لیے جزوی وارننگ جاری کرتا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے شہر کرمان میں گزشتہ ماہ ہونے والے دو دھماکوں میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image