تازہ ترین

فیض آباد دھرنا کیس ساڑھے گیارہ بجے سنیں گے ، چیف جسٹس

فیض آباد دھرنا کیس ساڑھے گیارہ بجے سنیں گے ، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس ساڑھے گیارہ بجے سنیں گے ۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا۔جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں ۔سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد کرتے ہوئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی ہدایت کررکھی ہے ۔اٹارنی جنرل آج سپریم کورٹ کو انکوائری کمیشن کی تشکیل سے متعلق آگاہ کرینگے ۔گذشتہ سماعت پر وزارت دفاع اور آئی بی کی نظر ثانی کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹا دی گئی تھیں۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اعجاز الحق کی درخواستیں بھی واپس لینے پر نمٹا دی تھیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image