جرائم

فیصل آباد، 3ملزمان کی ہلاکت: 2ایس ایچ او ز سمیت 6 ملازمین معطل

فیصل آباد، 3ملزمان کی ہلاکت: 2ایس ایچ او ز سمیت 6 ملازمین معطل

فیصل آباد:تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3 ملزمان کی ہلاکت کا معاملے پر 2 ایس ایچ اوز سمیت 6 پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر عابد خاں کی جانب سے ملازمین کو معطل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، آر پی او نے سنگین غفلت اور لاپرواہی کے الزام پر ملازمین کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ سمیت 6 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے، معطل ملازمین میں سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ اور تفتیشی بھی شامل ہیں ۔واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر مزید ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image