غزہ کے شہر خان یونس کے قریب اسرائیلی حملے میں چھ فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، اسرائیلی بمباری میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایاگیا ۔ دوسری جانب غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا ۔غہ میں زمینی کارروائی کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کتیس سے زائد ہوگئی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر کہ سات اکتوبر سے غزہ پر اسرئیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک دس ہزار 569 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 4324 بچے بھی شامل ہیں ۔
Leave feedback about this