تازہ ترین معیشت و تجارت

عوام کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد : مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ،حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی گئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image