پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی استدعا

سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹرعلی ظفر نے درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر دیے ہیں، رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی، اعتراض میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کے نااہلی کے فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔

عمران خان کے وکیل علی محمد بخاری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی اہلیت کے خلاف فیصلہ تو دیا، تاہم ابھی تک تفصیلی فیصلے کی نقل نہیں دی۔

علی محمد بخاری کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق فیصلہ سناتے ہی فریقین کو تصدیق شدہ نقل دی جاتی ہے، الیکشن کمیشن کا قانونی ونگ کہہ رہا ہے کہ فیصلے پر ایک ممبر کے دستخط نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے خلاف اقدامات کر رہا ہے جو بدقسمتی ہے، الیکشن کمیشن کے اقدامات پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ایک ممبر کے دستخط نہیں تو فیصلہ متفقہ کیسے کہا جا سکتا ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image