اسلام آباد:وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، ان کی رہائی کیلئے درخواست دائر کی ہے۔بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا، عدالتوں سے ہمیشہ درخواست کی ہے جو لوگ عدالتوں کا حکم نہیں مانتے ان کے خلاف ایکشن لیں۔
ملک میں کوئی قانون تو ہے ہی نہیں، ہم نے انصاف کے لئے تمام دروازے کھٹکھٹائے ہیں۔
قومی سلامتی اجلاس میں شرکت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی ممکن ہے، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان سے ہدایت لینے کیلئے ہی اڈیالہ میں ملاقات کرنی ہے۔مودی کے مظالم پر بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور مودی کو بھی پتہ ہے عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، مودی جیسے شخص سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین
عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے: علی امین گنڈاپور
- by web_desk
- مئی 9, 2025
- 0 Comments
- 52 Views
- 3 دن ago

Leave feedback about this