پاکستان

خاتون جج کو دھمکی،عمران خان کی درخوراست استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کا محسن نقوی کونگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد کی ڈسرٹکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سمعت ہوئی۔کیس کی سماعت سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے کی جس میں سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔عمران خان کے وکیل نعیم حیدر کی جانب سے طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔عدالت نے وکیل نعیم حیدر سے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ اس کیس میں کیوں نہیں ہے؟وکیل نعیم حیدر نے جواب دیا کہ ہمیں نوٹس کا کل رات کو پتہ چلا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے