اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتا تھا کہ اسے پانچ سے آٹھ کارکنوں کی لاشیں مل جائیں لیکن ہم انہیں لاشیں نہیں دینا چاہتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یاسمین راشد کی صدر عارف علوی سے بات چیت کی آڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ اب بھی استیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، یاسمیں راشد کی دوسری آڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن تشدد میں ملوث تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو عدلیہ سے ریلیف مل رہاہے، ن لیگ کو تو نہیں ملا ن لیگ کی چھوٹی موٹی کمزوری ہوسکتی ہے مگر اس کا بیانیہ کمزور نہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا تھا کہ اسے پانچ سے آٹھ کارکنوں کی لاشیں مل جائیں لیکن ہم انہیں لاشیں نہیں دینا چاہتے تھے۔