پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان لاہور قلندر کے خلاف کھیلے گئے کوالیفائر میں اپنی جرسی پر ٹیپ لگا کر میچ کھیلا۔ محمد رضوان جب کوالیفائر کے ٹاس کیلئے میدان میں آئے تو انہوں نے اپنی جرسی پر دائیں جانب ٹیپ لگا رکھا تھا بعدازاں جب رضوان بیٹنگ کیلئے آئے تو اس وقت بھی رضوان کی جرسی پرٹیپ لگا نظر آیا جبکہ فیلڈنگ کے دوران بھی ان کی جرسی پر پوری اننگز کے دوران ٹیپ لگی رہی محمد رضوان یاملتان سلطانز انتظامیہ کی جانب سے جرسی پر ٹیپ لگا کر میدان میں اترنے کی وضاحت تو اب تک سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر اس قسم کی اطلاعات زیر گردش ہیں کہ محمد رضوان نے مبینہ طورپر ٹیم اسپانسر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لوگو کو چھپایا،