پاکستان

عدالت کو گیارہ جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،فواد چوہدری

90روز میں انتخابات نہ کرا ئے تو نگران وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل6لگے گا،فواد چوہدری

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت نے جوبیان حلفی لیا پی ٹی آئی اس سے اتفاق نہیں کرتی،لاہور ہائیکورٹ کو گیارہ جنوری تک ا سمبلیاں تحلیل نہکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا اور لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق گورنر مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چیف سیکرٹری آکر بتائیں کہ انہیں نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے کس نے مجبور کیا اور نوٹیفکیشن کس نے جاری کروایا،گورنر کے غیر آئینی اقدام کو عدالت نے مستردکردیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image