عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی کا اجراءشروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر کاغذات نامزدگی کے حصول کے لیے کاو¿نٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ملک بھر کے آر او دفاتر میں پبلک نوٹس لگا دیے گئے ہیں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی کا اجراءشروع ہو گیا ہے۔خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا اجراءبھی شروع ہو گیا ہے۔امیدوار کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ آر او اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے لے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 100 روپے فیس ادا کر کے حاصل کیے جاسکتے ہیں جو 20 تا 22 دسمبر متعلقہ آر او آفس میں جمع کرانا ہوں گے۔ترجمان الیکشن کمیش کے مطابق سیاسی جماعتیں 22 دسمبر تک مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ آر او آفس کو فراہم کریں۔
Leave feedback about this