ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پارٹی قیادت پر شدید برہم ہیں، اور ضمنی انتخابات میں شکست پر رپورٹ طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق لیگی قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست کی وجوہات جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہے، کمیٹی اپنی رپورٹ جلد پارٹی قائد کو بھجوائے گی، جس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے شکوہ کیا ہے کہ مریم نواز انتخابی مہم چلانے کے بجائے لندن چلی گئیں، جبکہ حمزہ شہباز گھر سے ہی نہ نکلے، مسلم لیگ ن غیر منظم ہوچکی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں کے گلے شکوے سے قائد نواز شریف کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہنما اپنی ذات تک محدود ہو گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزراء پارٹی کارکنوں کو سرے سے اہمیت ہی نہیں دیتے۔
Leave feedback about this