وٹامن سی جسم کیلئے فائدے مند تو ہوتا ہے لیکن ضرورت سے زیادہ وٹامن سی آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتاہے ۔ویسے تو وٹامن سے کھانے کے بہت سے فوائد ہیں یہ ناصرف آپکے جسم کے اندرونی اعضا کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے بلکہ جلد کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کو فائدہ کے بجائے نقصان ہی پہنچاتی ہے ۔وٹامن سے کے زیادہ استعمال سے آپ کا جسم تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی سر اور جسم میں درد کی وجہ بھی بنتا ہے ۔وٹامن سی آکسیلیٹ کی تشکیل کا باعث بن سکتا ہے جو گردے کی پتھری کے خطرے کومزید بڑھا سکتا ہے ۔
Leave feedback about this