معیشت و تجارت

شرح سود میں کمی کے اثرات: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی: شرح سود میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کراچی: شرح سود میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 889 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس 79 ہزار 907 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 365 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 17 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف کی جانب سے معاملات میں پیشرفت کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کل پالیسی ریٹ 2 فیصد کم کرکے 17.5 فیصد کردیا ہے، اس سے قبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278.44 روپے سے کم ہو کر 278.34 روپے کا ہوگیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image