پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے سے مردم شماری منظور ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اسوقت تمام جماعتوں کو پتا تھا کہ جب مردم شماری کونوٹیفائی کرتے ہیں توالیکشن کمیشن نئی مردم شماری کی روشنی میں حلقہ بندیاں کریگا۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نوے دن میں انتخابات کرانے کی کوئی با ت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا ہے تو وہاں سے یہ بات واضح ہوجائیگی کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کی ضرورت ہے یا نہیں ۔
Leave feedback about this