سینیٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاس میں طلب کر لئے گئے۔اجلاسوں کے حوالے سے سینیٹ کا 58 جبکہ قومی اسمبلی کا 20 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری 58 نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ارشد ندیم کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر قرار داد پیش کی جائے گی۔ایجنڈے کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کے حوالے سے بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے جس میں سینیٹر عبدالقادر سپریم کورٹ ججز کی تعداد سے متعلق ترمیمی بل 2024 پیش کریں گے۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی)کی ریگولیشن کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جسے سینیٹر افنان اللہ ایوان میں پیش کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی فوزیہ ارشد کا آئین کے آرٹیکل 62,63 میں ترامیم کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ آئینی ترمیم، سول سرونٹ، کریمنل لا سمیت دیگر نجی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔
Leave feedback about this