کھیل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز: بنگلہ دیش کو مسلسل چوتھی شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں بنگلہ دیش کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ابتدائی بلے باز نجم الحسن شانتو 12، سومیا سرکار 4، لٹن داس نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 42 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا، جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 63 رنز بنائے۔

اننگز کے آخری لمحات میں بنگلہ دیش کے عفیف حسین نے 11 رنز، اور یاسر علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ نور الحسن نے 2 اور محمد سیف الدین 1 رن بنا کر وکٹ پر موجود رہے، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے ابتدائی بلے بازوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے ایک اور سینچری شراکت داری قائم کی، بابر اعظم نے 55 رنز اسکور کیے، جبکہ محمد رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے، میچ کے اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، قومی نے ٹیم نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2، جبکہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آخری گروپ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، تیز گیند باز شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image