لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 499 پر جا پہنچی، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 698 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 565 ریکارڈ کیا گیا۔اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کا کہنا ہے کہ ہواں کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی طرف ہونے کے باعث آج سے 24 نومبر تک شہر لاہور میں سموگ کی شرح میں اضافہ ہو گا، لاہور میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری متوقع ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے تاہم ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھولنے کے بعد گرین لاک ڈان میں مزید نرمی کر دی گئی ہے۔حکومت نے تمام تفریح گاہیں کھول دیں، پارکس، چڑیا گھر، پلے گرانڈز، آٹ ڈور سپورٹس کی بھی اجازت دے دی گئی، تمام تفریحی مقامات کو رات 8 بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہوگی، ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹس رات 8 بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔
تازہ ترین
سموگ بے قابو، لاہور آج بھی دنیا بھر میں سرفہرست
- by web_desk
- نومبر 22, 2024
- 0 Comments
- 34 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this