چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دی۔چیف جسٹس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے متفقہ ہے، ہم ججز قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کا فیئر ٹرائل نہیں ہوا، بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں ہوا، یہ معاملہ مفاد عامہ کا ہے، تفصیلی رائے بعد میں۔ دیا جائے گاسپریم کورٹ کی رائے کے مطابق صدر نے ریفرنس بھیجا جسے بعد کی حکومتوں نے واپس نہیں لیا، ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ٹرائل اور سپریم کورٹ میں اپیل میں بنیادی حقوق کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
Leave feedback about this