پاکستان تازہ ترین

سرگودھا ، آٹھویں کلاس کا طالبعلم ہم جماعت کو قتل کرکے فرار

سرگودھا ، آٹھویں کلاس کا طالبعلم ہم جماعت کو قتل کرکے فرار

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں آٹھویں کلاس کے طالبِ علم نے اپنے ہم جماعت کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ انٹر نیٹ پر دونوں دوستوں کے درمیان ہوئی تلخ کلامی بنی، مقتول بچے کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ظفر کالونی میں پیش آیا جہاں اب ملزم کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے جبکہ اہلِ خانہ کے ساتھ ملزم روپوش ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث 13 سالہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں طالب علم آپس میں گہرے دوست تھے، طالب علم نے دوست کو اس کے گھر جا کر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image