تازہ ترین

سرکاری سکیم ،مزید 5ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے

پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:حکومت نے کوٹہ بڑھا دیا، اب سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے۔ آئندہ ہفتے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی، سرکاری سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔
سرکاری حج سکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی۔پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج ٹکٹ دیا جائے گا، حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image