وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوسرے روز استنبول میں پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا۔خطاب کے دوران انہوں نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پاکستان میں مختلف سرمایہ کاری کیلئے دستیاب پر کشش مواقع سے بھرپور استفادہ کی دعوت دی۔انہوں نے ترک سرمایہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان توانائی،دفاعی پیداوار،شمسی توانائی سمیت متنوع شعبہ جات میں ترک سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرے گا اور اس ضمن میں حکومت پاکستان بھرپور تعاون کرے گی۔
Leave feedback about this