مظفرآباد:وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس نے حکومت ختم ہونے کی ذمہ دارپرویز خٹک پر ڈال دی ۔سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی مداخلت کے بعد پہلی دفعہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت گری ، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک انصاف کو کمزور کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سے ہونیوالے اختلافات عمران خان کے سامنے رکھے جائیں گے ، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کیساتھ ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں ، لیکن پی ٹی آئی جھنڈے تلے ہم سب ایک ہیں ۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جو آزاد کشمیر میں حکومت کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ بھی ناکام ہوں گے
Leave feedback about this