جرائم

ساہیوال: سی سی ڈی سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو الیاس عرف الیاسی مارا گیا

ساہیوال: سی سی ڈی سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو الیاس عرف الیاسی مارا گیا

ساہیوال:سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈاکو الیاس عرف الیاسی ہلاک ہوگیا، الیاس عرف الیاسی متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی سی ڈی ساہیوال کی جانب سے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، سی سی ڈی ٹیم کا کہنا ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image