وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان، ریاست اور آرمی چیف کے خلاف بغاوت تھی۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔ علامتی اداروں پر خوفناک حملے ہوئے، 9 مئی کے واقعے کے دلخراش مناظر پوری قوم نے دیکھے، آج بھی تمام مناظر پاکستانی عوام کی آنکھوں کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ حملے کیوں کیے گئے، کیونکہ مئی 2023 میں پی ڈی ایم حکومت پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی شدت سے کوشش کر رہی تھی۔ آئینی طور پر نہ ہٹایا جاتا، اگر پی ڈی ایم حکومت نے کرپشن کا نوٹس نہ لیا ہوتا تو شاید 9 مئی کے حملے نہ ہوتے۔
Leave feedback about this