احتساب عدالتوں میں سابق صدر زرداری ، نوا ز شریف ، یوسف گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کیخلاف مختلف نیب ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیاگیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان سے نیب ترامیم کالعدم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے ۔نیب کے تفتیشی افسران کی جانب سے آج مزید اٹھارہ ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیاگیا ۔اسی ریفرنسز میں سے 44 کاریکارڈ اب تک احتساب عدالتوں میں جمع کروایا جاچکا ہے ۔نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی ، زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ جمع کرایا جاچکا ہے ۔راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا ہے
Leave feedback about this