لاہور:بانی پی ٹٰ آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ عامر میری دریافت ہیں جس پر مجھے بہت فخر ہے، انہیں شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم جانان میں واحد ہانیہ عامر تھیں جنہیں میں نے تجویز کیا تھا۔ بہت جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے۔ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اگر وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔ہانیہ عامر بہت میچور ایکٹنگ کرتی ہیں، ان کے جیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا، اگر میں نہیں تو کوئی اور ہانیہ کے ٹیلنٹ کو پہچان جاتا۔
انٹرٹینمنٹ
ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ
- by web_desk
- اکتوبر 21, 2024
- 0 Comments
- 124 Views
- 1 مہینہ ago
Leave feedback about this