روس میں طیارہ حادثے میں نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ کی ہلاکت پر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خیال ہے کہ روس کے اندر سے میزائل نے ممکنہ طورپر یوگینی پریگوزین کا طیارہ مار گرایا ۔واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں امریکی حکا نے کہا کہ ممکنہ طورپر زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل نے پریگوزین کا طیارہ مار گرایا ۔اپنے بیان میں مزید کہا کہ پریگوزین کی ہلاکت کی معلومات ابھی ابتدائی اور زیر جائزہ ہیں ۔خبر ایجنسی کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین گذشتہ روز روس میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے ویگنر گروپ نے جون میں روسی صدر پیوٹن کیخلاف بغاوت کا اعلان کیاتھا۔
Leave feedback about this