رواں سال کا آخری سپر مون کل ہوگا، پاکستان میں واضح طور پر نظارہ ممکن پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی

رواں سال کا آخری سپر مون کل ہوگا، پاکستان میں واضح طور پر نظارہ ممکن

رواں سال کا آخری سپر مون کل ہوگا، پاکستان میں واضح طور پر نظارہ ممکن

رواں سال کا آخری سپر مون کل ہوگا، پاکستان میں واضح طور پر نظارہ ممکن

سال 2025 کا آخری سپر مون، 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات پاکستان میں شاندار فلکیاتی منظر کے لیے تیار رہیں

تفصیلات کے مطابق سال 2025 کا آخری سپر مون پاکستان میں 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات کو واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن) کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے اور اس دوران مکمل طور پر روشن بھی ہوتا ہے۔ زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ عام چاند کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

سپارکو کے اعلامیے کے مطابق، سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا۔ جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا، اس وقت چاند کی روشنائی تقریباً 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

چاند اس دوران زمین سے تقریباً 357,218 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جس کی وجہ سے یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

سپارکو نے فلکیات کے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 4 اور 5 دسمبر کی پوری رات اس شاندار فلکیاتی منظر کو دیکھنے کے لیے تیار رہیں، کیونکہ یہ سال کا آخری سپر مون ہوگا اور پاکستان میں اس کی روشنی اور خوبصورتی کا نظارہ با آسانی ممکن ہوگا۔

یہ موقع خاص طور پر فلکیات کے شوقین افراد اور فوٹوگرافروں کے لیے بھی بہترین موقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اس نایاب اور دلکش منظر کی تصاویر قید کر سکیں۔

Exit mobile version