کھیل

دورۂ نیدرلینڈز اور ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

دورہ نیدرلینڈز اور ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا، نیدرلینڈز کے خلاف 3 ایک روزہ عالمی مقابلوں کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، جبکہ ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑی منتخب کیے گئے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق خراب کارکردگی کی وجہ سے حسن علی کو دونوں طرز کی کرکٹ سے نکال دیا گیا ہے، جبکہ نسیم شاہ شامل کر لیے گئے ہیں۔

محمد وسیم نے کھلاڑیوں کی فہرست سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، اس کے علاوہ عبداللہ شفیق، فخرزمان، اور امام الحق بطور بلے باز شامل ہوں گے۔

آل راؤنڈر کے طور پر خوشدل شاہ، سلمان علی آغا، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر کھیلیں گے، جبکہ محمد رضوان اور محمد حارث بلے باز اور وکٹ کیپر دونوں کا کردار نبھائیں گے۔
گیند بازی میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاہ نواز دھانی اور زاہد محمود اپنے جوہر دکھائیں گے۔

چیف سلیکٹر کے مطابق یہ سب کھلاڑی دورۂ نیدرلینڈز کے ایک روزہ مقابلوں کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image