دنیا

آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ، کئی ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان میں تباہ ہونے والے مسافر طیارہ کا بلیک باکس مل گیا

قازقستان:قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ،رپورٹس کے مطابق باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جانے والا طیارہ اکٹو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں 67 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔
دھند کے باعث طیارے کا رخ چیچنیا سے اقتا کی جانب موڑ دیا گیا تھا، حادثے سے پہلے طیارے نے ایئرپورٹ کے اوپر چکر بھی لگائے۔ طیارے میں سوار 25 مسافر زندہ بچ گئے ہیں جن میں سے 22 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image