صحت

دماغ توانا رکھنے کے درجنوں آسان طریقے یہ ہیں

dimagh

لندن:عمر کے ساتھ ساتھ دماغی اور نفسیاتی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے،اس طرح اکتسابی قوت بھی کمزور پڑتی ہے لیکن بعض چھوٹی چھوٹی عادات اپنا کر دماغ کو طویل عرصے تک توانا رکھا جاسکتا ہے۔نیوروسائنس کے ماہرین،نفسیاتی معالجین اور ڈاکٹروں نے اپنے تجربات کی روشنی میں بعض چھوٹی عادات اور مشاغل بتائے ہیں جنہیں اپنا کر عمر کے ساتھ ساتھ دماغ کے انحطاط کو کم کیا جاسکتا ہے ا ور اگر اس کی مستقل عادات اپنا لی جائے تو دیر تک دماغ کو تندورست رکھنا ممکن ہوجائے گا۔برطانیہ میں الزائیمر تحقیق سے وابستہ افراد نے کہا ہے کہ دوستوں کو فون کیجیے،خواہ وہ آپ کو فون کریں یا نہیں،اس سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں،دوسری جانب فارغ وقت میں لفظی معمے حل کیجئے یا اگر زیادہ وقت ہوتو شطرنج آزمائیں کیونکہ اس سے دماغی صلاحیت بیدار ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے