خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لال چنہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے والداور بیوی کو قتل کردیا ، جبکہ مکان میں اپنے بچوں کو یرغمال بنا لیا ، بعد میں ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔ضلع خیبر کے علاقے میں 1 شخص نے فائرنگ کرکے اپنے والد اور بیوی کو قتل کردیا ، بعد میں اپنے پانچ بچوں کو مکان کے کمرے میں یرغمال بنالیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے مکان کا محاصرہ کرکے 4 گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچوں کو باحفاظت ملزم سے چھڑالیا اور ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔مقتولین کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
Leave feedback about this