خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میمں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پاکستان Roze News
پاکستان

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میمں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میمں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میمں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

سوات:خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے شدید جھٹکے سوات، پشاور، مالاکنڈ، بٹگرام اور چارسدہ ضلع کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Exit mobile version