پاکستان

خیبرپختونخوا میں موسلا دھا بارشیں متوقع، لینڈ سلائیڈنگ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

خیبرپختونخوا میں موسلا دھا بارشیں متوقع، لینڈ سلائیڈنگ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

=خیبرپختونخوا میں بالائی اضلاع سمیت دیگر علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ چند ایک مقامات پر موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں جس کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان بھی بادل برس سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش متوقع ہیں جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image