حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ چیلنج کردیا پاکستان Roze News
پاکستان

حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ چیلنج کردیا

sindh

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع

الیکشن کمیشن میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت دونوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنیچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کردیں۔الیکشن کمیشن کی درخوارست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور تحریک انصاف کے علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔ذرائع کے مطابق اپیل میں کچھ دستاویزات کم ہیں۔الیکشن کی قانونی ٹیم اعتراضات دور کررہی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل نے اپیل دائر کی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آج ہونے تھے جنہیں الیکشن کمیشن نے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن آج ہفتے کو ہی کرانے کا حکم دیا۔

Exit mobile version