تازہ ترین

حکمران اتحاد میں ابھی تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا ، حافظ حمد اللہ

حکمران اتحاد میں ابھی تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا ، حافظ حمد اللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد میں ابھی تک نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا ۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اہم فیصلے مشاورت کے بعد ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بغیر کوئی پارٹی بھی فیصلہ نہیں کرسکتی ، تمام اتحاد ی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری تھا اور ہے ۔حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اکیلئے فیصلہ نہیں کرسکتے کیونکہ ایک پارٹی کی حکومت نہیں ۔پی ڈی ایم کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کو بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image