حملے کے بعد عمران خان کا خطاب پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حملے کے بعد عمران خان کا خطاب

سابق وزیراعظم عمران خان  نے حملے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے گفتگو میں کہا ہے کہ ٹھیک ہوتے ہی کال دوں گا پھر سڑکوں پر نکلوں گا اور 3 افراد کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے

 سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین  عمران خان نے کہا کہ مجھے حملے کے نتیجے میں چار گولیاں لگیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  قوم کو بتانا چاہتا ہوں مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، چاہتا ہوں ڈاکٹر فیصل آپ کو تفصیل بتا دیں پھر آپ کو آگاہ کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ ایک روز پہلے پتہ چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا،  پچھلے چھ ماہ کی تفصیل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ  امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی

لانگ مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں ٹھیک ہونے پر پھر اسلام آباد کی کال دوں گا،  میں جیسے ہی ٹھیک ہوگا پھر سڑکوں پر نکلوں گا، جیسے ہی ٹھیک ہوں گا، کال دوں گا، سڑکوں پر نکلوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا

Exit mobile version