انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ ویڈیو ز لیک کیس ، صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

حریم شاہ ویڈیو ز لیک کیس ، صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

حریم شاہ کی ویڈیو لیک کیس میں عدالت نے ملزمہ ، ٹک ٹاکر صند خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔سیشن کورٹ میں ٹاک ٹاکر صندل خٹک کیخلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی اس دوران ٹک ٹاکر صندل خٹک کو ریمانڈ کیلئے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا ،دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔تفتیشی افسر کا عدالت سے صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شریک ملزمہ عائشہ نا ز کو شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات لینی ہیں بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image