پاکستان

جیل بھرو تحریک، راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے کارکنان ایک ماہ کیلئے جیل منتقل

imran khan

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت تیسرے روز پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سمیت درجنوں کارکنوں نے رضاکارانہ گرفتاریاں دیں جنہیں ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل میں نظر بند کردیا گیا ہے۔عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے تیسرا روز راولپنڈی میں گرفتاریوں کے لئے نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک پر قائدین اور کارکنان جمع ہوئے۔ جہاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، رہنما پی ٹی آئی عامر کیانی،غلام سرور خان،واثق قیوم عباسی،راجہ بشارت،راجہ راشدحفیظ کمیٹی پر کارکنان کی حوصلہ افزائی کیلئیتقاریر کیں اور گرفتاریاں دیے بغیر واپس چلے گئے۔کارکنان کے کمیٹی چوک پہنچنے کے بعد پولیس نے مائیکرو فون پر گرفتاری کے خواہش مند کارکنان کو مطلع کیا کہ قیدی وینز موجود ہیں، جو بھی گرفتاری دینا چاہتا ہے وہ بس میں سوار ہوجائے، پہلے پی ٹی ائی کے سابق اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی سیموئیل طارق ہاتھوں میں زنجیر پہنے کارکنان کے ساتھ کمیٹی چوک پہنچے۔پولیس نے کارکنان کی امد کے ساتھ ہی پہلے قیدی وین کا دروازہ کھول دیا،جسکے کارکنان نے رضاکارانہ گرفتاریوں کا اغاز کیا،قیدی وین میں چڑھ کر بیٹھ گئے،پہلی قیدی وین کی روانگی سے قبل سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کمیٹی چوک پہنچے اور قیدی وین میں بیٹھ گئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image