ادارتی پسند

جہلم ویلی ٹورزم فیسٹیول کو کیپٹن محمد سرور شہید اور افواج پاکستان کے نام منسوب کرنے کا اعلان

جہلم ویلی ٹورزم فیسٹیول کو آزادی کشمیر کے ہیرو کیپٹن راجہ محمد سرور شہید (نشان حیدر) اور افواج پاکستان کے نام منسوب کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

اس بات کا اعلان وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی کاوشوں سے 18 جولائی سے جاری ٹورزم فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے انعقاد کے موقع پر کیا گیا۔

اس موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو ملک و ملت کے لئے ایک عظیم کارنامہ قرار دیا گیا اور پوری کشمیری قوم کی جانب سے اپنی افواج کو سلام پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نشان حیدر کو سرکاری طور پر کشمیر کا ہیرو، اور ان کی قربانی کو کشمیر کی آزادی کا ایک سنہرا کارنامہ قرار دیا گیا، تقریب میں ان کو بھرپور سلامی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ ہر سال ان کی جائے شہادت پر تقریبات منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image