واشنگٹن یہ میزائل امریکا نے یوکرین کو فراہم کیے ہیں ، امریکی ذمے داران نے مزید بتایا کہ یہ ہتھیار ابتدا میں روس کے مغرب میں واقع علاقے کورسک میں یوکرین کی فوج کے دفاع میں روسی اور شمالی کوریائی افواج کے خلاف استعمال ہوں گے۔ یوکرین کو طویل فاصلے والے میزائلوں کے نظام ATACMS کے استعمال کی اجازت لڑائی میں شمالی کوریا کی فوج کو داخل کرنے سے متعلق روس کے اچانک فیصلے کے جواب میں دی گئی ہے۔امریکی ذمے داران نے کہا ہے کہ وہ اس موقف کے بدلنے کے نتیجے میں جنگ کے انجام میں کسی بنیادی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتے ہیں۔
امریکی پالیسی میں تبدیلی کا مقصد شمالی کوریا کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کی فوج خطرے میں ہے اور انھیں مزید فوجی نہیں بھیجنا چاہیے۔ یوکرین کی جانب سے مذکورہ میزائلوں کے استعمال کے نتیجے میں روسی صدر ولادی میر پوتین اتحاد میں امریکی افواج اور اس کے شراکت داروں کے خلاف بھرپور جواب دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
دنیا
جوبائیڈن کی یوکرین کو طویل فاصلے کے میزائلوں کے استعمال کی اجازت
- by web_desk
- نومبر 18, 2024
- 0 Comments
- 58 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this