ن لیگ کی سینئر نائب صدر وآرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے خاندان کے ہمراہ مسجد الحرام سے تصویریں شیئر کی ہیں شریف خاندان آج کل خصوصی دعوت پر عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے ، مریم نواز شریف بھی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پاکستان سے سعودی عرب پہنچی تھیں ۔مریم نواز سمیت نوا ز شریف اور جنید صفدر کی مسجد الحرام سے تصویر یں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں ۔اسی سلسلے میں جنید صفدر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر والدہ اور کزن کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ میں کیپشن میں تکبیر بھی لکھی ہے۔
Leave feedback about this