پاکستان

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ 12 اگست سے عوامی احتجاج شروع ہو گا

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ 12 اگست سے عوامی احتجاج شروع ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام اپنے مسائل کے حوالے سے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت کس طرح قائم ہوئی سب کو معلوم ہے۔

ان کے غلط فیصلوں کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے، حکومتی اتحاد ناکام ہوگیا ہے۔ 12 اگست کو عوام کی خاطر احتجاج شروع کر رہے ہیں، ملک بھر میں عوام کو متحرک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں جھوٹ بولنا ایک فن ہے۔ ان کی تمام تر لڑائیاں مفادات کے لیے ہیں۔ بیورو کریسی اور حکومت کےغلط فیصلوں کا سارا بوجھ عوام پر ہے۔

حکومت 22 کروڑ عوام کا پسینہ نچوڑ رہی ہے اور ان سے تاوان وصول کر رہی ہے۔ حکومت عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر ہر پاکستانی کے گلے کو دبانا چاہتی ہے۔

عوام کو اپنے حق اور ظلم کے خلاف اٹھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان کے ظلم کے خلاف عدالتوں اور چوک چوراہوں پر جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے