سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کے فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر کیس کی سماعت آج ہی دو بجے کی جائیگی چھ رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الحسن کرینگے بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہونگے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جسٹس فائز عیسی نے تمام ازخود نوٹسز پر کارروائی روکنے کا فیصلہ دیاتھا۔جسٹس فائز عیسیٰ نے فیصلے میں حفاظ قرآن کو اضافی نمبر دینے پر بینچ بنانے پر اعتراض کیاتھا ۔
Leave feedback about this